• ورلڈ يونيورسٹی گيمز ميں ايرانی طلبا كی فتوحات پرمباركباد

ايران كے اسپيكر علی لاريجانی نے چين ميں منعقدہ 29ويں ورلڈ يونيورسٹی گيمز ميں ايران كے طلبا كھلاڑيوں كی فتوحات پر مباركباد پيش كی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاريجانی نے اپنے ايک پيغام ميں چين ميں منعقدہ ورلڈ يونيورسٹی گيمزميں ايرانی طلباء كی قومی والیبال ٹيم كی پہلی پوزيشن اور تیكوانڈو ميں سونے كے تمغے جيتنے پر مباركباد پيش كی۔ ايران کے اسپيكر نے فاتح كھلاڑيوں اور ان مقابلوں ميں حصہ لينے والے طلبا كے لئے نيک خواہشات كا اظہار كيا۔ 

واضح رہے كہ چين ميں ورلڈ يونيورسٹی گيمز كا انعقاد 19 سے 30 اگست تک كيا گيا جس ميں ايرانی كھلاڑيوں نے 23 تمغوں كے ساتھ 10 ويں پوزيشن حاصل كی۔

 

Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۵ UTC
کمنٹس