Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • عالم والی بال کے مقابلوں میں ایران تیسری پوزیشن

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے فرانس کو شکست دے کر عالمی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جاپان میں کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں ایران کی والی بال ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو تین دو سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔عالمی والی بال لیگ دو ہزار سترہ کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم تیسری پوزیشن پررہی۔ایران کی قومی والی بالی ٹیم عالمی والی بال لیگ کے مقابلوں میں تین بار شرکت کرچکی ہے۔عالمی والی بال کے دوسرے میچوں میں اٹلی نے امریکہ کو تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ جبکہ برازیل اور جاپان چمپیئن شپ جتنے کے لیے آج ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔برازیل کی ٹیم اب تک چار بار یہ ٹائیٹل جیت چکی ہے۔

ٹیگس