Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی ویٹ لفٹر کا طلائی تمغہ

ایرانی ویٹ لفٹر نے ایشیائی ان ڈور مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے مطابق، ایرانی کھلاڑی "سہراب مرادی" نے ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں ہونے والے ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چورانوے کلوگرام کے زمرے میں عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغے پر قبضہ کرلیا۔
انہوں نے ان مقابلوں میں چورانوے کلوگرام کے کیٹگری میں مجموعی طور پر چارسو کلوگرام وزن اٹھایا۔
واضح رہے کہ پانچویں ایشیائی ان ڈور گیم ترکمانستان کے عشق آباد میں سترہ سے ستائیس ستمبر تک جاری ہیں جن میں ایشیائی کھلاڑی، اکیس شعبوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گے۔