Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی کراٹے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

2ایرانی کراٹے کھلاڑی ورلڈ چمپیئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 کراٹے کھلاڑیوں باربد صداقت اور مجید نیکوہمت نے اسپین میں منعقدہ عالمی کراٹے چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ میں اپنے حریفوں کو شکست دے کرمقابلوں کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایرانی کھلاڑی باربد صداقت نے 76 کلوگرام کیٹگیری میں پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور سیمی فائنل کے مرحلوں میں بالترتیب جارجیا، کوسوو، بولیویا، مصر اور روس کے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

دوسرے ایرانی کھلاڑی مجید نیکوهمت نے 76 کلوگرام کے کیٹگری میں کینیڈا، یونان، روس، مصر اور اسپین کے حریفوں کو ہرا دے کراس ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ 10 ویں ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ مقابلوں کا بدھ کے روز اسپین میں آغاز ہوا جس میں 109 ممالک کے 700 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس