Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • فٹ بال ورلڈ کپ 2018

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کی ٹیموں کے مد مقابل ہوگا۔

روس میں اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لئےقرعہ اندازی مکمل ہوئی جس میں کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے اس کے مطابق ایران گروپ بی میں پرتگال، اسپین اور مراکش کے ساتھ ہے .

قرعہ اندازی کی تقریب میں روسی صدرپوتین نے بھی شرکت کی۔ فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ء میں کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو مندرجہ ذیل آٹھ گروپوں میں رکھا گیا ہے:

گروپ اے میں : روس ، یوروگوئے، مصر اور سعودی عرب

گروپ بی میں : ایران ، پرتگال، اسپین اور مراکش

گروپ سی میں : فرانس، پیرو،ڈنمارک اورآسٹریلیا

گروپ ڈی میں : ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروشیا اور نائیجیریا

گروپ ای میں : برازیل ،سوئٹزرلینڈ ،کوسٹاریکا اور صربیا

گروپ ایف میں : جرمنی ،میکسیکو،سویڈن اورجنوبی کوریا

گروپ جی میں : بیلجیم ،انگلینڈ ،تیونس اور پاناما

گروپ ایچ میں : پولینڈ ،کولمبیا،سینگال اور جاپان ۔

واضح رہے کہ روس میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 14جون 2018 کو میزبان روس اورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

ٹیگس