Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر حسن روحانی نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑی سہراب مرادی کو نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور تین طلائی تمغے حاصل کرنے پر خوشی اظہار کیا ہے۔

ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑی سہراب مرادی نے امریکہ میں جاری عالمی مقابلوں میں یکے بعد دیگرے تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے اورچار کلو زیادہ وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے پہلا طلائی تمغہ ایک اسٹیپ میں ایک سو چوراسی کلوگرام وزن اٹھا کر حاصل کیا جونیا عالمی ریکارڈ ہے۔اب تک کا عالمی ریکارڈ ایک سو اسی کلوگرام تھا جیسے ایران کے سہراب مرادی نے توڑ دیا۔

جبکہ دو اسٹیپ کے مقابلے میں انہوں نے دوسوانیس کلو گرام کا وزن اٹھا کر بیک وقت دو طلائی تمغے جیت لیے۔

ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے ستائیس نومبر سے امریکہ کے شہر لاس اینجنلس میں شروع ہوئے ہیں اور پانچ دسمبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس