Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کشتی کا عالمی لیگ چیمپیئن بن گیا

گریکو رومن کشتی کے لیگ مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے عالمی ٹائیٹل جیت لیا۔

تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلکس میں ہونے والے ورلڈ لیگ کے مقابلوں کے فائنل میں ایران کی ٹیم ایزی پائپ کاشان کے کھلاڑی نے امریکی ٹیم ٹائٹن مرکوری کے کھلاڑی کو چھے چار سے شکست دے دی۔
اس سے پہلے ایران کی ساری اسٹارز ٹیم کے کھلاڑی نے منگولیا کی خیموری ٹیم کے کھلاڑی کو ہرا کر کشتی کے عالمی لیگ مقابلوں میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
فری اسٹائل کشتی کے عالمی لیگ کے مقابلے جمعرات سے تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوئے تھے جن میں دنیا کے مختلف ملکوں کی دس جبکہ ایران کی تین ٹیمیں شریک تھیں۔

ٹیگس