Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • کشتی کے مقابلوں میں ایران ایشین چیمپئن

ایرانی پہلواںوں نے طاقت آزمائی اور کشتی کے چھٹے مقابلوں میں چھٹی بار پہلا مقام حاصل کر لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے شہر تانوان میں روائتی کشتی کے ایشین چمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے طاقت آزمائی میں پانچ سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
عراق کی ٹیم دوسرے اور نیپیال و فلپائن کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر رہیں۔
روائتی کشتی کے مقابلے اور طاقت آزمائی ایک ایسا فن ہے جس کی ایران میں قدیم زمانے سے روایت رہی ہے اور اس میں ایرانی پہلوان خاص مہارت رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی جانب سے روائتی کشتی کو دنیا کے ایک قدیم کھیل کی حیثیت سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

ٹیگس