Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • کراٹے کے عالمی مقابلوں میں ایران کے لئے گولڈ میڈل

کراٹے کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ایرانی نوجوان کراٹے کھلاڑی نوید عبدالمالکی نے ازبکستان میں منعقدہ بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ انہوں نے مائنس 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کو شکست دی۔

ازبکستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کے علاوہ ازبکستان، کرغستان، افغانستان اور ترکمنستان کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب آٹھ ایرانی ریفریز ورلڈ کراٹے لیگ میں شرکت کریں گے۔

 ایرانی کراٹے فیڈریشن کی ریفری کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ ایرانی ریفرز 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کے پہلے مرحلے (کراٹے وان) میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کے پہلے مرحلے کے مقابلے 23 سے 26 جنوری تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوں گے۔

ٹیگس