Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران: ماہشہر میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں کا آغاز

ایران کے علاقے ماہشہر میں غلام رضا تختی سے موسوم فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلے شروع ہو گئے۔

جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کے ساحلی شہر ماہشہر میں دنیا کے دس ملکوں کے نامور پہلوانوں کی شرکت سے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
کشتی کے یہ مقابلے جمعے کی شام فائنل نتیجوں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔
اسی طرح اس موقع پر ایران، آذربائیجان، قزاقستان، حارجیا، کرغیزستان، ترکی، رومانیہ، یوکرین، اٹلی، کیوبا اور بلغاریہ کی شرکت سے وزن کھینچنے کے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کیا گیا۔

ٹیگس