Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کیلئے طلائی تمغہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے دیگر کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئس کلائمبنگ میں بھی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کلائمبنگ فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی کھلاڑی محمد رضا صفدریان نے اتوار کے روز اٹلی میں منعقد ہونے والے عالمی آئس کلائمبنگ ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسرے ایرانی کھلاڑی محسن بہشتی نے ان مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی کھلاڑی بیجنگ میں منعقدہ عالمی کپ آئس کلائمبنگ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے شرکت کریں گے۔

ٹیگس