Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ کوٹی 20 میں شکست سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نےآج تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔

نیوزی لینڈ کے شہرماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 19، فخر زمان 46، بابر اعظم 18، سرفراز احمد 29،عمر امین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 59رنز کے ساتھ نمایاں  رہے جبکہ کین ولیم سن (کپتان) 9، انارو کچن 16، ٹوم بروس12، روس ٹیلر 25، کولن ڈی گرینڈ ہوم 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ  ٹوم بلنڈیل 3 اور مچل سینٹنر 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔

 

ٹیگس