Jan ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا انڈر19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 48 اوورز میں 181رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ اکرام علی 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا نے جیک ایڈورڈ کے 72رنز کی بدولت 38 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آسانی سے حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کامیاب ترین بولر مرلو رہے، انہوں نے 10 اوور میں 24 رنز کے عوض 4 افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پیر اور منگل کی درمیانی رات روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے مابین کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے 3 فروری کو فائنل میں آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔

ٹیگس