• ہندوستان انڈر19 ورلڈکپ کے فائنل میں

انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی اورفائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

ہندوستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 69 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔

اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی، بلے باز آتے گئے اور آؤٹ ہوتے گئے۔

ہندوستان کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے پیسر محمد موسیٰ نے 4 وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
کمنٹس