Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران میں فری اسٹائل تختی کپ مقابلے

ایران میں فری اسٹائل تختی کپ مقابلوں میں 25 ملکی اور غیرملکی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبے مشرقی آذربائیجان کے کھیلوں اور نوجوانوں کے ادارے کے نائب سربراہ حبیب ستودہ نژاد نے کہا ہے کہ19 غیرملکی اور 6 ملکی ٹیمیں ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں منعقد ہونے والے 38ویں عالمی فری اسٹائل تختی کپ مقابلوں میں شرکت کریں گی.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں ایرانی قومی ٹیم کے علاوہ یوکرائن، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، بلغاریہ، جارجیا، روس، قازقستان، قرقزستان، تاجکستان، منگولیا، ہندوستان، بیلاروس، ہنگری، ارمینیا، کینیڈا، کیوبا، گواٹیمالا، ارجنٹینا اور السلواڈور کی ٹیمیں شریک ہوں گی.

ستودہ نژاد نے کہا کہ تاجکستانی ٹیم شہر تبریز پہنچ گئی ہے اور دوسری ٹیمیں 6 اور7 فروری کو پہنچ جائیں گی.

واضح رہےکہ 38ویں عالمی فری اسٹائل تختی کپ مقابلے 8 اور9 فروری سے ایران کے شہر تبریز میں شروع ہو رہے ہیں۔ جس میں عالمی فیڈریشن کے نمائندے داوور پٹانژگ شرکت کریں گے.

ٹیگس