Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران: بابل میں روبوٹک کے تیرہویں بین الاقوامی مقابلے

ایران کے شہر بابل میں دنیا کے نو ملکوں کی دو سو سے زائد ٹیموں کی شرکت سے تیرہویں روبوٹک مقابلے شروع ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روبوٹک کے ان عالمی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ روس، چین، جرمنی، جنوبی کوریا، فرانس، ترکی، تھائیلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں شریک ہیں اور ان مقابلوں میں مختلف شعبوں میں راستوں کی تلاش میں رقابت ہو رہی ہے۔ان بین الاقوامی مقابلوں میں تیز و دقیق پرندوں، ہینڈی مینی فنڈر اور زیرآب بارودی سرنگوں کی تلاش، فائر بریگیڈ، گائیڈیڈ کشتیوں اور فٹبال سمیت مختلف دیگر شعبوں  میں مقابلے ہو رہے ہیں۔بابل میں جاری یہ عالمی مقابلے بدھ کے روز ختم ہو جائیں گے۔