Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ایشیائی خواتین ہینڈبال مقابلوں میں ایران فاتح

ایران نے ایشیائی خواتین ہینڈبال مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی خواتین ہینڈ بال ٹیم نے 2018 مغربی ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ایران کے جنوبی صوبے فارس کی شہید چمران ٹیم نے اردن میں منعقدہ ان مقابلوں میں شامی ٹیم کو 23-8 پوائنٹس سے شکست دی اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مغربی ایشیائی خواتین ہینڈبال چیمپئن شپ مقابلوں میں ایران کی پہلی جبکہ شام کی دوسری اور اردن کی تیسری پوزیشن رہی۔

اردن میں منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سمیت قطر، شام، عراق اور لبنان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹیگس