Feb ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ہاتھوں امریکہ کوشکست

ایرانی پہلوان نے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کپ مقابلوں میں امریکا کو ہرا کر عالمی چیمپین کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

ایرانی پہلوان کامران قاسم پورنے یوکرین میں منعقدہ بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 86 کلوگرام کے مقابلے میں فائنل راونڈ میں اپنے امریکی حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایرانی فری اسٹائل کھلاڑی کامران قاسم پور نے گزشتہ روز یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں ہونے والے عالمی کشتی ٹورنامنٹ میں اپنے مخالف کھلاڑیوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ پہلی پوزیشن بھی پنے نام کرلی.

ان مقابلوں میں دو اور ایرانی کھلاڑیوں رامین باستانی اورفرشاد بلفکہ نے کانسی کے 2 تمغے جیت لیے۔ عالمی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کےمقابلے 23 سے25 فروری تک یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں دنیا کے 35 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس