Feb ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • فٹبال عالمی کپ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پر روسی صدر کی تاکید

روسی صدر نے فٹبال عالمی کپ کے موقع پر سیکورٹی کو ملک کے وقار کا مسئلہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں وزارت داخلہ کے عہدیداروں کی سالانہ نشست سے اپنے خطاب میں دو ہزار اٹھارہ کے عالمی کپ فٹبال میچوں کے موقع پر پولیس سے سیکورٹی قائم رکھنے کے لئے پوری توانائی بروئے کار لانے کی سفارش کی۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملک کے وقار کا مسئلہ ہے لہذا پولیس کو اپنی پوری توانائی سے کام لینا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی کپ فٹبال میچ شروع ہونے میں چھے مہینے سے بھی کم وقت بچا ہے۔

عالمی کپ فٹبال میچ چوہ جون سے پندرہ جولائی دو ہزار اٹھارہ  تک روس کے گیارہ شہروں میں ہوں گے۔ 

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے فٹبال کھلاڑیوں اور تماش بینوں کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی اعلی ترین سطح کی ہونی چاہئے۔  

 

ٹیگس