Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی اسپورٹ کار ریلی کا مشہد سے کربلا کا سفر

ایران کی چونتیس اسپورٹ کاروں پر مشتمل ریلی میں شریک ستّر ریلی ڈرائیور ایران اور عراق کے عوام کے درمیان دوستی کا پیغام لے کر مشہد مقدس سے کربلائے معلی پہنچے ہیں

ایرانی اسپورٹ کار ریلی کے انچارج سلمان یار محمدی نے اس کار ریلی کے پیغام اور مقصد کے بارے میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان راستہ دونوں ملکوں کی تجارت اور سیاحت و زیارت کے لئے ایک پرامن راستہ ہے اور جس طرح سے ایران نے بحرانوں کے وقت  میں عراق کا ساتھ دیا تھا اب تعمیر نو کے مرحلے میں بھی وہ عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا - چونتیس اسپورٹ کار پر مشتمل یہ کار ریلی جمعرات کو مشہد مقدس سے کربلائے معلی کے لئے روانہ ہوئی تھی اس ریلی میں ستّر ریلی ڈرائیور شریک ہیں اور اطلاع کے مطابق اب یہ کار ریلی دوبارہ کربلائے معلی سے مشہد مقدس کے لئے روانہ ہوگئی ہے - واضح رہے کہ سالانہ چالیس لاکھ ایرانی زائرین عتبات عالیات کی زیارت کے لئے عراق کا سفر کرتے ہیں اور تقریبا بیس لاکھ عراقی شہری ہر سال ایران کے مقدس مقامات کی زیارت، تجارت یا پھر علاج ومعالجے کی غرض سے ایران آتے ہیں -

 

ٹیگس