Mar ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا اسپورٹس ڈپلومیسی پر زور

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھیلوں کی علاقائی فیڈریشنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے ذریعے قوموں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تہران میں فیفا کے چیئرمین جیانی انفانٹینو سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے اور مختلف عالمی کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا کے چیئرمین جیانی انفانٹینو، جمعرات کے روز ایران پہنچے ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے وزیر کھیل مسعود سلطانی فر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
انھوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال، عالمی سماج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی عوام دنیا میں فٹبال کے پرجوش ترین حامی ہیں۔
جیانی انفانٹینو نے کہا کہ فٹبال گیم قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے اور فیفا کی کوشش ہے کہ فٹبال کے ذریعے دنیا کے ماحول کو پرامن بنانے کی کوشش کی جائے۔
جیانی انفانٹینو نے مزید کہا کہ عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا، ایران میں فٹبال کے معیار میں اضافے کی غرض سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

ٹیگس