Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کے پہلوان گریکو رومن کشتی کی فہرست میں

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، ایران کے 4 پہلوانوں کو دنیا کے بہترین گریکو رومن کشتی کے کھلاڑیوں کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

عالمی ریسلنگ فیڈریشن نے اپنی تازہ ترین رینکنگ میں دنیا کے سب سے بہترین گریکو رومن کشتی پہلوانوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کی فہرست میں 97، 77، 55 اور 130 کے زمروں میں ایران کے 4 پہلوانوں 'رضا حیدری، محمد علی گرایی، مصطفی صالحی‌ زاده اور بہنام مہدی ‌زاده کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں ایک اور ایرانی کھلاڑی حسین نوری 87 کلوگرام کے کیٹگیری میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

ٹیگس