Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں آئس ہاکی ٹیم کے بس کو حادثہ 14 ہلاک

کینیڈا میں قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سسکا توان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک شدگان میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی تعداد کتنی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بس میں آئس ہاکی ٹیم اور عملے کے 28 افراد سوار تھے جو میچ کھیلنے کے لئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ہمبولڈ کے رہنے والے تمام شہری واقعے پر غمزدہ  اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ٹیگس