Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • قومی ٹکوانڈو ٹیم کی شاندار کامیابی بر مبارک باد

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تیونس میں ہونے والے ٹکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں ایران کی جونیئر ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹکوانڈو ٹیم نے عالمی مقابلوں میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پوری قوم کے دل خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نوجوانوں کی ٹکوانڈو ٹیم نے تیونس میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں سونےکے سات اور کانسی کے دو تمغے حاصل کرکے ایک سو سات پوائنٹ کے ساتھ عالمی چیمپین بن گئی۔نوجوانوں کے عالمی ٹکوانڈو کے مقابلوں کا آغاز بیس اپریل کو تیونس کے شہر الحمامات میں ہوا تھا جو جمعے کے روز اختتام پذیر ہوگیا۔ان مقابلوں میں دنیا کے ایک سو اٹھارہ ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ٹیگس