• عالمی فجر تیکوانڈو کے مقابلے، ایران فاتح

29ویں بین الاقوامی فجر تیکوانڈو مقابلے ایران کی کامیابی کے ساتھ ہی کل رات ختم ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے کل رات 29ویں بین الاقوامی فجر تیکوانڈو مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 4 اور کانسے کے 4 تمغے حاصل کر کے 67 پوائنٹس کے ساتھ عالمی پوزیشن حاصل کی۔

بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کے مردوں اور خواتین کے دوحصوں میں ہفتہ کے روز سے دو دن تک ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہوئے جس میں عراق، ایران، افغانستان، لبنان، آرمینیا، پاکستان، تاجکستان، روس، شام، قازقستان، عمان اورہندوستان کی20 ٹیموں  اور187 کھلاڑیوں نے شرکت کی .

Apr ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
کمنٹس