May ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ فٹبال کے گروپوں کا اعلان

دو ہزار انّیس کے ایشیا کپ فٹبال کے مقابلوں میں ایران کے گروپ میں عراق، ویتنام اور یمن شامل ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ فٹبال کے گروپ کی تشکیل کے لئے جمعے کی رات دبئی میں قرعہ اندازی ہوئی جس کے مطابق گروپ ڈی میں ایران کے ساتھ عراق، ویتنام اور یمن شامل ہیں۔ایشیا کپ فٹبال کی گروپ بندی کی اس تقریب میں ایران کے معروف سابق فٹبال اسٹار کھلاڑی علی دائی نے شرکت کی۔ فٹبال کے یہ مقابلے پانچ جنوری دو ہزار انّیس سے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں شروع ہوں گے اور فائنل میچ یکم فروری کو ہو گا۔ ایشیا کپ فٹبال میں اس بار چھے گروپ کے ساتھ چوبیس ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ سن  انّیس سو اڑسٹھ، بہتّر اور چھیہتّر میں ایران ایشیا کپ کا فاتح رہا ہے۔

ٹیگس