• ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں سے مرعوب نہیں ہو گی ، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والی نہیں ہے اور ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہو جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ  ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم  آپ کے مقابلے میں کامیاب ہو جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ پمپئو اور امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کو واشنگٹن کے انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ جمع ہو گیا ہے جو ایرانی قوم کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہو جائے گی۔

امریکہ نے ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ایران کے سلسلے میں اور زیادہ دشمنانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔

صدر مملکت نے اسی طرح کھیل کے شعبے میں ایرانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایران کے لئے امید افزا قرار دیا۔

ٹیگس

May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
کمنٹس