Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی کشتی ٹیم کی پہلی پوزیشن

ایرانی کشتی ٹیم نے رومانیہ کشتی چیمپئن شپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی کشتی ٹیم نے 3 سونے، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ رومانیہ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی کھلاڑیوں نے 57 کلو گرام، 74 کلو گرام اور 79 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

عالمی کشتی فیڈریشن کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد روس اور قزاقستان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس