Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کرکٹ سیریز کا آغاز کل سے

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی20 میچوں کا پہلا میچ کل ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا

پاکستانی ٹیم دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے آخری مرحلے میں اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی20 میچز کھیلے گی-

پاکستانی ٹیم کے دورے کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے ہوا تھا جہاں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر میچ میں فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستان نے لارڈز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی لیکن اگلے میچ میں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو اننگز اور 55رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

اب پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔