Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے پرعزم

ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ہماری اصل ذمے داری ایران کی عزت افزائی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کارلوس قیروز نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم مراکش کے خلاف میچ کے لئے مکمل تیار ہے

قیروز نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایران کی قومی فٹ بال ٹیم روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2018مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرےگی.

یادرہے کہ گروپ بی میں ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش شامل ہیں اور درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

 

ٹیگس