Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ہاتھوں جنوبی کوریا کو شکست

ایران کی والیبال ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی والی بال لیگ 2018 کے مقابلوں میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو 3-0 سے ہرادیا جس سے ایران کے مسلسل 10 سال سے جنوبی کوریا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم رہا.

ایران اور جنوبی کوریا کی قومی والی بال ٹیموں کے درمیان کل رات تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں میچ ہوا.

شیڈول کے مطابق، ایرانی ٹیم آج بلغاریہ کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ کل بروز اتوار ایران اور جرمنی کے درمیان میچ ہوگا.

ٹیگس