Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • عالمی والی بال لیگ، ایران کے ہاتھوں جرمنی کو شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال ٹیم کے قومی کھلاڑیوں نے تہران میں منعقدہ عالمی والی بال لیگ مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم کو تین ایک سے ہرادیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور جرمنی کی قومی والی بال ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ہوا جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے جرمن حریف کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے گزشتہ دنوں اپنے پہلے اور دوسرے میچ میں بالترتیب جنوبی کوریا اور بلغاریہ کی ٹیموں کو 3-0 ، 3-1 سے شکست دی تھی.

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم نے 2017 کے عالمی والی بال لیگ مقابلوں میں 11ویں پوزیشن حاصل کی تھی.

ٹیگس