Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • فٹ بال کے بادشاہ میسی اور رونالڈو کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے اور یوروگوئے نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے پہلے ناک آوٹ میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے جبکہ دوسرے ناک آؤٹ میچ میں یوروگوئے نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

شائقین فٹبال کے لیے پرتگال کی شکست انتہائی حیران کن ہے کیوں کہ پرتگال ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک تھی ۔

واضح رہے کہ 2014میں جرمنی اور ارجنٹائن نے فائنل کھیلا تھا اور اس بار دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیں۔

 

ٹیگس