Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  •  ایشین والی بال مقابلوں میں ایران کی تیسری پوزیشن

ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم نے ایران میں ایشیائی جونئیر چیمپیئن شپ مقابلوں میں اپنے آخری میچ میں تائیوان کی ٹیم کو شکست دے کر ایشیا کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں ہونے والے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایران کی قومی یوتھ والی بال ٹیم نے جمعہ کے روزتائیوان کو 25-23 ،25-21، 25-16 اور 24-25کے ساتھ ہرادیا.

 2018میں ایران کے شہر تبریز کو عالم اسلام کے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت سے منتخب کرنے کی مناسبت سے 12ویں ایشیائی جونئیر چیمپیئن شپ مقابلے 29 جون سے 6 جولائی تک تبریز میں منعقد کئے گئے جس میں 17 ٹیموں نے شرکت کی۔

 

ٹیگس