Jul ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ؛ سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو شسکت دے دی

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی بار فٹبال کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جو بدھ اور جمعرات کی شب ماسکو میں کھیلا گیا ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے انگلینڈ کو شکست دی۔
مقررہ نوے منٹ تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں تاہم تیس منٹ کے اضافی وقت میں کروشیا نے ایک اور شاندار گول کرکے میچ میں برتری حاصل کرلی اور یہ حساس اور دلچسپ میچ اسی نتیجے پر اختتام پذیرہوا۔
پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بلجیئم کو ایک صفرسے شکت دے دی تھی۔ فائنل مقابلہ پندرہ جولائی کو فرانس اور کرویشیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے چودہ جولائی کو انگلینڈ اور بلجیئم تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔