• فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لیے میچ آج

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان تیسری پوزیشن کیلیے مقابلہ آج ہفتے کے روز ہوگا، اگرچہ دونوں ہی ٹیموں کے دل بری طرح ٹوٹے ہوئے ہیں مگر تیسری پوزیشن کے حصول کیلیے وہ خود کو پھر سے سمیٹنے اور میدان میں اترنے کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا تیسری پوزیشن کے لیے میچ انگلینڈ اور بیلجئیم کے درمیان آج سینٹ پیٹرزبرگ کے کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ ایران کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل منگل کو فرانس نے بیلجیئم کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔

بیلجئیم اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب تک بائیس مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹاکرا ستانوے سال قبل ہوا تھا۔ جس میں انگلینڈ نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایک ٹرافی کے 2 دعویدار میدان میں باقی رہ گئےیعنی فرانس اور کروشیا میں کل اتوار کو دو بدو لڑائی ہوگی۔

Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
کمنٹس