Jul ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • فرانس فٹبال کا چیمپئن

فرانس کروشیا کو 2-4 سے شکست دیکرفٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے آخری معرکے کا آغاز ہوا تو ابتدا سے ہی فرانس کروشیا پر حاوی رہا اور فائنل میچ میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دیکرفٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔

فرانسیسی ٹیم نے مجموعی طور پر فیفا ورلڈکپ کے تین فائنل کھیلے جن میں اسے صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا  پڑا۔ فرانس نے 1998 میں پہلی بار ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کی تاہم 2006 میں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن 20 سال بعد 2018 میں فرانس ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا سلطان بن گیا۔

اس سے قبل جتنے بھی میچ کھیلے گئے ان میں فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل رہی اور فرانس نے اسی بات کا فیفا ورلڈکپ فائنل میں بھرپور فائدہ اٹھایا، گزشتہ 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

فرانس نے 1998 کے ورلڈکپ کے دوران سیمی فائنل میں کروشیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

ٹیگس