Jul ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  •  تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھلے گئے میچ میں  زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے اڑسٹھ رن کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان ہیملٹن مساکدزا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم پچیس اعشاریہ ایک اوور میں صرف سڑسٹھ رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جنید خان نے دو اور یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان خان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستانی ٹیم کودو صفر کی برتری حاصل ہے۔