Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • تائیوان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ایران کی شاندارکارکردگی جاری

ایران کی باسکٹ بال کی بی ٹیم نے تائیوان میں کھیلے جارہے ولیم جونز کپ میں میزبان ملک کو شکست دے کر ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔

ایران کی باسکٹ بال کی بی ٹیم اور تائیوان کی ٹیم  جمعے کو ولیم جونز کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور ایران نے یہ مقابلہ چھپن کے مقابلے میں ایک سو دوپوائنٹ کے واضح فرق سے جیت لیا۔

ایران کی باسکٹ بال کی بی ٹیم اس ٹورنا منٹ میں اب تک پانچ میچ جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ میں اس کو شکست بھی ہوئی ہے۔ تائیوان میں ولیم جونز کپ چودہ جولائی سے شروع ہوا ہے جو بائیس جولائی تک جاری رہے گا۔

ایران کی باسکٹ بال کی اے ٹیم اسی وقت چین کے ایٹلس اسپورٹ کپ میں حصہ لے رہی ہے - ایران کی باسکٹ بال کی قومی ٹیم خود کو ایشیا کپ کے لئے تیار کررہی ہے جو اٹھارہ اگست سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والا ہے۔

ٹیگس