Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی سٹنگ والی بال ٹیم عالمی چمپین

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سٹنگ والی بال ٹیم بوسنیا ہرزگوینا کی ٹیم کو 3 صفر سے شکست دے کر ساتویں بار عالمی چمپین بن گئی۔

 سٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جو ہالینڈ میں منعقد ہوا تھا کل ایران کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایران کی ٹیم نے کل فائنل میں بوسنیا ہرزگوینا کی ٹیم کو پہلے سیٹ میں 18 کے مقابلے میں 25 پوائنٹ سے ، دوسرے سیٹ میں 13 کے مقابلے میں 25 پوائنٹ سے اور آخری سیٹ میں 20 کے مقابلے میں 25 پوائنٹ سے تینوں مرحلوں میں شکست دی۔

عالمی سٹنگ والی بال ٹورنامنٹ ہالینڈ میں 15 جولائی کو شروع اور 22 جولائی کو ختم ہوا۔

ایران کی قومی سٹنگ والی بال ٹیم ۱۹۸۴، ۱۹۸۶، ۱۹۹۰، ۱۹۹۴، ۱۹۹۸ اور۲۰۱۰  میں عالمی چمپین کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے۔

ان مقابلوں میں ایران کی خواتین کی سٹنگ والی بال ٹیم نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس