• ایرانی والیبال ٹیم ایشیائی مقابلوں کے فائنل  میں

اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم نے بحرین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی.

اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم نے گزشتہ روز بحرین میں جاری ایشیائی مقابلوں میں اپنے تھائی لینڈ کے حریف کو تین ایک سے شکست دے کر فائنل مرحلے میں پہنچنے کے علاوہ 2019 کےعالمی مقابلوں میں شرکت کےلیے کوالیفائی کر لیاہے.

ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے گزشتہ چار میچوں میں بالترتیب چین، جنوبی کوریا، ہندوستان اور قازقستان کی ٹیموں کو 3-0 کے ساتھ شکست دی تھی.

 ایشیا‏ئی جونیئر والی بال مقابلوں کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

ٹیگس

Jul ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
کمنٹس