Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی نوجوان والی بال ٹیم ایشیائی چمپین

ایران کی ٹیم نے ایشیائی والی بال مقابلوں میں فتح اپنے نام کر لی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم نے بحرین میں منعقدہ19ویں ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں اپنے جنوبی کوریا  کےحریف کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی.

ایرانی والی بال ٹیم نے اس سے پہلے منعقدہ مقابلوں میں پانچ میچ جیت کربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں بالترتیب چین، جنوبی کوریا، ہندوستان، قازقستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کو شکست دی تھی

واضح رہے کہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم ایشیائی چمپین بننے کےعلاوہ 2019 کےعالمی مقابلوں میں شرکت کےلیے کوالیفائی  کر چکی ہے.

 

ٹیگس