Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کی دوسری پوزیشن

ایرانی پہلوانوں کی ٹیم نے ترکی میں منعقد ہونے والے عالمی 'یاشار دوغو' فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں تین سونے اور تین چاندی کے تمغے حاصل کئےاور 146 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ایرانی پہلوانوں 'محمد باقر یخکشی، مہران نصیری اور محمد جواد ابراہیمی' نے 61، 65 اور 92 کلوگرام کیٹگری میں سونے کےتین تمغے جیت لئے.

دوسرے ایرانی پہلوانوں 'علیرضا کریمی، مجتبی گلیج اور یداللہ محبی' نے 86، 92، 125 کلوگرام کیٹگری میں تین چاندی کے تمغے حاصل کئے.

منعقد ہونے والے مقابلوں میں امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پرآگئیں.

واضح رہے کہ 'یاشار دوغو' نامی عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 27 سے 29 جولائی تک ترکی کے شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا جس میں 11 ایرانی پہلوان شریک ہوئے.

ٹیگس