Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  •  ایران میں انٹرنیشنل آرمی گیمز کے ڈیپ واٹر سوئیمنگ ایونٹ کا آغاز

چوتھے انٹرنیشنل آرمی گیمز کے ڈیپ واٹر سوئیمنگ کا ایونٹ ایران کے ساحلی شہر نو شہر میں شروع ہوگیا ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب چوتھے انٹرنیشنل آرمی گیمز کے تحت ڈیپ واٹر سوئیمنگ کا تیسرا ایونٹ میں ایران کی میزبانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ہونے والی تقریب میں ایران نیوی کے اعلی افسران اور کمانڈرز بھی موجود تھے۔ڈیپ واٹر سوئیمنگ گیمز میں جنوبی افریقہ، وینیزویلا، روس، شام اور ایران کے فوجی جوان شرکت کر رہے ہیں۔اس مقابلے میں شرکت کرنے والے فوجی جوان، سات مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں سمندر کی گہرائی میں روکاٹوں کو دور کرنا، انڈر واٹر ویلڈنگ اور کٹنگ، فلینچنگ، ڈوبنے والی آبدوزں اور جہازوں میں بچاؤ کی کاروائیاں وغیرہ شامل ہیں۔انڈونیشیا، آذربائیجان، چین اور قزاقستان کی آرمی ٹیمیں ان مقابلے میں بطور مبصر شریک ہیںقابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل آرمی گیمز بیک وقت دنیا کے سات ملکوں، ایران، روس، چین، قزاقستان، آذربائیجان، بیلاروس اور آرمینیا میں منعقد کیے جارہے ہیں۔