• ایشیائی باسکٹ بال میں ایرانی ٹیم کی دوسری کامیابی

ایرانی باسکٹ بال کی ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی جونیئر مقابلوں میں قزاقستان کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

باسکٹ بال فیڈریشن کے مطابق، ایرانی جونیئر باسکٹ بال کی ٹیم نے پیر کے روز تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں اپنے دوسرے میچ میں قزاقستان  کو 54-86 پوائنٹس کے ساتھ شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے گزشتہ روز ان مقابلوں کے پہلے دن میں انڈونیشیا کی ٹیم کو 50- 80 پوائنٹس کے ساتھ شکست دے دی۔
ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں ایران، انڈونیشیا، جاپان اور قزاقستان کی ٹیمیں ایک گروپ میں ہیں۔
ایشیائی انڈر 18 باسکٹ بال مقابلوں کا اتوار کے روز سے تھائی لینڈ میں آغاز ہوا ہے۔

Aug ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
کمنٹس