Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • فرانس دنیا کی پہلی اور ایران ایشیا کی نمبر ایک فٹبال ٹیم

فیفا کی طرف سے فٹبال ٹیموں کی جاری کردہ تازہ رینکنگ میں عالمی چمپیئن فرانس نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ ایران کی ٹیم نےایشیا کے پہلے نمبر کی ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بتیسویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

جمعرات سولہ اگست کو جاری ہونے والی تازہ ترین فیفا رینکنگ کے مطابق عالمی چمپیئن فرانس کو پہلی پوزیشن مل گئی ہے۔ کیرئر میں دوسری بار عالمی چمپیئن بننے والی فرانس کی قومی ٹیم کو چھے درجے ترقی ملی ہے۔  بیلجیئم ایک درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ برازیل کی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ کرویشیا چوتھے اور یورو گوئے پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا کی دس بہترین ٹیموں میں ، بالترتیب انگلینڈ ، پرتغال ، سوئیزر لینڈ، اسپین اور ڈنمارک بھی شامل ہیں۔

فیفا کی تازہ رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا عالمی سطح پر بتیسواں نمبر ہے جبکہ ایشیا میں وہ نمبر ایک پر ہے۔ آسٹریلیا اور جاپان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیگس