Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور اسپیکر پارلیمینٹ ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں، ایشیائی کھیلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شریک ایرانی دستے نے باسٹھ تمغے حاصل کیے اور چھٹے نمبر پر رہا۔ایشیائی کھیلوں میں شریک ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے سونے کے بیس، چاندی کےبیس اور کانسی کے بائیس تمغے جیتے۔ان کھیلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دستے میں دوسو اسی مرد کھلاڑی اور اٹھانوے خواتین کھلاڑی شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر بیالیس کھیلوں میں حصہ لیا۔ایشیائی کیھلوں میں دنیا کے پینتالیس ملکوں کے گیارہ ہزار کھلاڑی شریک تھے۔صدر ایران حسن روحانی اور اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے اپنے پیغامات میں ایشیائی کھیلوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر پوری قوم، ایرانی دستے میں شامل تمام کھلاڑیوں، اور انتظامی عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔