Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پیرا ایشیائی گیمز میں ایران تیسرے نمبر پر آ گیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے جکارتہ میں جاری دو ہزار اٹھارہ کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور ستتر تمغوں کے ساتھ ایشیا میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

ایرانی کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پر اٹھائیس سونے، تئیس چاندی اور چھبیس کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
دو ہزار اٹھارہ پیرا ایشیائی مقابلے چھے سے تیرہ اکتوبر تک جکارتہ میں جاری رہیں گے۔
اب تک اسکور بورڈ کے مطابق سونے کے ستانوے، چاندی کے بیالیس اور اڑتیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ چین پہلے اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک سونے کے تینتیس، چاندی کے اکتیس اور کانسی کے تئیس تمغے حاصل کیے ہیں۔
پیرا ایشیائی گیمز میں اکتالیس ممالک کے دو ہزار آٹھ سو اسی کھلاڑی شریک ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا دو سو نو  کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ
 تیرہ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔