Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • پیرا ایشین مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کا ایک اورتمغہ

انڈونیشیا میں جاری 2018 پیرا ایشین گیمز کے ویٹ تھرو کے مقابلوں میں معذور ایرانی خاتون آرزو رحیمی نے 4.27 میٹر کے فاصلے تک وزن پھینک کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، جکارتہ میں جاری پیرا ایشیائی مقابلوں کے پانچویں دن میں ایرانی خاتون کھلاڑی نے آج بروز جمعرات ایرانی کھیل دستے کے تمغوں میں سونے کے ایک اورتمغے کا اضافہ ہوا۔

آرزو رحیمی کے تمغے سے پہلے ایرانی کھیل دستے میں شامل دوسرے کھلاڑیوں نے آج سونے اور کانسی کے دو دو تمغے ایران کے نام کئے۔

جکارتہ میں جاری پیرا ایشین گیمز میں 209 ایرانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس