• پیرا ایشیائی گیمز میں 114 میڈلز کے ساتھ ایران کی تیسری پوزیشن برقرار

ایران کے معذور کھلاڑیوں نے پیرا ایشیائی گیمز میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 سونےایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

 معذور ایرانی کھلاڑی سجاد محمدیان نے اندونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری 2018 پیرا ایشیائی گیمز کے ویٹ تھرو کے مقابلوں میں نہ صرف سونے کا تمغہ جیت لیا بلکہ انہوں نے ایشیا میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

 سجاد محمدیان نے ویٹ تھرو کے فائنل مرحلے میں ایف 63/61/76 کی کیٹیگری میں 14 میٹر اور 27 سینٹی میٹر کے فاصلے تک وزن پھینک کر ایشیا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ان مقابلوں میں سری لنکا اور ازبکستان کے کھلاڑیوں نے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے۔

جکارتہ میں جاری پیرا ایشین گیمز میں 209 ایرانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 13 کھیلوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کررہے ہیں.ایرانی کھلاڑیوں نے اب تک  43 سونے کے 43 چاندی کے 36 اور کانسی کے 35 تمغے حاصل کئے اور اس طرح 114 میڈلز کے ساتھ ایران کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیگس

Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
کمنٹس